Islam Times:
2025-01-18@13:00:56 GMT

ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانےکیلئے اہلکاروں کی بھرتی شروع

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانےکیلئے اہلکاروں کی بھرتی شروع

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔  اسلام ٹائمز۔ کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل، پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے، فورس میں 350 سپاہی اور 49 حوالدار بھرتی کیے جائیں گے، بھرتیاں سکیورٹی فورسز اور ایف سی کے سابق اہلکاروں سے کی جائیں گی، اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کرم میں کشیدگی کے باعث ٹل پاراچنار شاہراہ 3 ماہ تک بند رہی اور 3 ماہ بعد پہلا امدادی قافلہ چند دن قبل سخت سکیورٹی میں کرم کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا تھا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اہلکاروں کی کی بھرتی جائے گا

پڑھیں:

پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

کراچی:

پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس (150- CTF) کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ، بحرین میں کمانڈ کی تبدیلی کی باوقار تقریب کے دوران رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے کر دی۔ پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف ( Vice Admiral George Wikoff) کی موجودگی میں کمانڈ باضابطہ طور پر رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وارڈ (Commodore Rodger Ward ) کے حوالے کی۔ 

جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے۔ CTF -150 کے آپریشنز میں فعال شرکت کے علاوہ، پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے اپنے طور پر بھی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تین بڑے آپریشنز کیے۔

مجموعی طور پر پاکستان نیوی  اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً 10 ٹن منشیات قبضے میں لیں جن کی مالیت تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے علاقائی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے  آپریشنز میں کینیا کی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے جہازوں کی شرکت کو یقینی بنایا۔

اپنے دور قیادت میں کموڈور عاصم سہیل ملک نے ماریشس، کینیا اور سری لنکا کے اہم سول اور فوجی رہنماؤں سے بات چیت کی اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور معلومات کے تبادلےپر زور دیا۔

کمانڈر، کمبائند ٹاسک فورس 150 کے طور پر اپنے دور کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، کموڈور عاصم سہیل ملک نے دنیا بھر کی بحری افواج کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے وژن کے مطابق مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی متحرک کوششیں میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ 

آنے والے کمانڈر CTF- 150، کموڈور راجر وارڈ نے پاک بحریہ کی مثالی قیادت اور آپریشنل کامیابیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 دنیا کی سب سے بڑی بحری شراکت داری کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔


 

 

متعلقہ مضامین

  • نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
  • پاک بحریہ گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار 
  • سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
  • ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے قیام کی تجویز
  • اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہوگا
  • پاراچنار کا لہو پکار رہا ہے، ریاست کی بے حسی اور شیعیانِ پاکستان کی ذمہ داری
  • پاراچنار : امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد2 ہوگئی،3 ڈرائیورز بھی جاں بحق
  • پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی
  • عمران، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی