پاکستانی فورسز نے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردوں کو اسمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان جاسوس کو ہلاک ہلاک دہشتگرد فورسز نے
پڑھیں:
وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک، 18 زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زِخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے تیراہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان گھناوٴنی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، 14 دسمبر 2024ء سے کئے گئے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسزکی جانب سے اب تک بائیس خوارج کا خاتمہ کیا گیا جبکہ اٹھارہ خوارج زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔