غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امن معاہدے کے معاملے پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے رابطے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں بعض بنیادی معاملات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ بقیہ معاملات پر جلد اتفاقِ رائے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ اسی ہفتے متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امن معاہدے کے معاملے پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے رابطے میں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کیلئے سازگار نتائج کا باعث بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ روابط سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر مشاورت کی۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فیصل بن فرحان کو مسقط میں امریکہ و ایران کے مابین غیر مستقیم مذاکرات کے پہلے دور اور اسی طرح عمان ہی کی میزبان میں روم میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ان مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کے لیے سازگار نتائج کا باعث بنیں۔