لاہور:

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فریج اور اے سی کی دکان پر کام کرنے والے کاریگر نے طیش میں آکر دکان مالک کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

 پولیس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا جو اس المناک واقعے کا سبب بنا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہد اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور دکان پر اکٹھے کام کرتے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق کا مکمل تعین کیا جا سکے اور شواہد کی روشنی میں معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جب کہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

 پولیس کے تعاون سے ملنے والے دونوں بچے سائٹ ایریا میٹروول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے اور اپنی خالہ کے گھر سے بازیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، 14 جنوری 2025 کو 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کراچی کے نارتھ کراچی اور گارڈن کے علاقوں سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

دونوں بچے مقامی مدرسہ کے طالب علم ہیں اور پولیس کو ان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سائٹ اے میں جمع کرائی گئی تھی۔

بچوں کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میرے بچے باحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے ہماری مدد میں بھرپور تعاون کیا اور بچوں کو تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پولیس نے دونوں بچوں کو ان کی خالہ کے گھر سے بازیاب کر لیا، جہاں وہ رات 9 بجے ملے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے گئے تھے اور کسی مشکل کا سامنا نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا
  • حملہ آور کی شاہ رُخ خان کے گھر میں بھی گھسنے کی کوشش، چونکا دینے والا انکشاف
  • ملزم نے سیف علی خان پر حملے سے قبل شاہ رُخ کے گھر میں گھسنے کی کوشش، تحقیقات میں انکشاف
  • چچا چچی کی نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ، بھتیجی نے خود کشی کرلی،افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
  • لاپتہ 5بچوں میں سے 2بچے میٹروویل سے بازیاب
  • غیرملکی خاتون سے ٹیکسی ڈرائیور کی بدتمیزی
  • ’رنگ کالا، انگریزی آتی نہیں‘، شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
  • کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
  • کراچی: 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ
  • مردان: اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، مشیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی