Nawaiwaqt:
2025-04-30@15:53:36 GMT

تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو بچا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو بچا لیا گیا

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو مرنے سے بچا لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق محکمۂ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن کو ریسکیو کر لیا ہے۔

محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ متعدد ڈولفن کے شکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیٹس اور سامان ضبط کر لیا گیا ہے

ترجمان وائلڈ لائف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے تک خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر تعینات رہیں گی۔

ادھر سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈولفن کے غیر قانونی شکار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تونسہ بیراج پر شکار روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تونسہ بیراج وائلڈ لائف

پڑھیں:

پاکستان و بھارت دونوں سے رابطے میں ہیں،امریکہ

مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے
امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ "یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا فریقین کو ذمہ دارانہ حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور پہلگام واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔امریکی حکومت نے عوامی سطح پر واقعے کے بعد بھارت کی حمایت کا اظہار کیا لیکن پاکستان پر تنقید نہیں کی جب کہ سعودی عرب اور ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان معاملے کا حل نکال لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے. امریکی محکمہ خارجہ
  • کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • آرٹ فار لائف،آرٹ فار غزہ آرٹسٹ کیمپ: اداکار جمال شاہ کا فلسطینیوں کی مدد کا منفرد انداز
  •   محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی
  • ملک بھر گرمی برقرار، آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
  • غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، پنجاب سے 12 ہزار سے زائد غیرملکی ڈی پورٹ
  • پاکستان و بھارت دونوں سے رابطے میں ہیں،امریکہ
  • محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا
  • پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا