ایف بی آر کے گریڈ 17 تا 18 افسران کو نئی کاریں دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اپنے افسران کیلئے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے نجی کار ساز کمپنی کو خط بھی لکھ دیا گیا ، نئی گاڑیوں کی قیمت کاتخمینہ چھ ارب روپے لگایا گیا ۔
حکام کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے لیے 32.5 ارب کے پیکیج کا حصہ ہے، ٹرانسفارمیشن پلان کا مقصد ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، ایف بی آر نے نجی کار کمپنی کو 1010 گاڑیاں خریدنے کیلئے خط لکھ دیا ، نئی 1010 گاڑیوں کی قیمت کا تخمینہ 6 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ، گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں کی جائے گی،ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا ۔
ایف بی آر کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، 3ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور ہوں گے، 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد باقی ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی کے دوران کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کرنا ہوں گی، پہلے فیز کے تحت مارچ میں 225 کاروں کی ڈلیوری کی جائے گی، دوسرے فیز میں اپریل میں 250،مئی میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی جائے گی ایف بی ا ر گاڑیوں کی ارب روپے
پڑھیں:
سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی گئی ۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ سال دسمبر میں 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، گذشتہ دو سال کے دوران 01 ہزار سے زائد افسران کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہو۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔
سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر (TOs) کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد افسران کے کیسز زیر غور آئے۔
کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کا حکم