سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 90 فیصد لیڈر شپ کمپرومائز ہے جو نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر ہیں، عمر ایوب سے زیادہ کمپرومائزڈ ہیں، جنہوں نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی تھی۔

نجی ٹی وی پروگرام  میں سینیٹر فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر ہوا ہے، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ جج صاحب نے ایسا کرکے اس کیس کو بہت زیادہ سیاسی کردیا ہے؟ جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ اس کیس میں عمران خان کو سزا ہونی ہے، میں جب وزیر تھا تو عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کے لیے یہ کیس عذاب بن جائے گا، اس وقت ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ پی ٹی آئی عتاب میں آئے گی اور تباہی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا  کا دعویٰ

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے جس دن پی ٹی آئی کابینہ میں یہ فیصلہ ہوا تھا، اس دن رات کو بھی میں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، آج بھی یہی کہتا ہوں کہ جیسے میرے بارے میں لوگوں کو پتا ہے کہ میں ہی فیصل واوڈا ہوں، یہ اتنا ہی اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، تاریخ بدلنے سے فیصلہ نہیں بدلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں عدالت میں نہ عمران خان تھے، نہ ان کے وکلا تھے اور نہ بشریٰ بی بی تھیں، تو اس لیے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ جب بھی سنایا جائے گا، یہ کیس ہائیکورٹ میں جائے گا پھر سپریم کورٹ میں جائے گا، پی ٹی آئی میں چند لوگ ہی ہیں جو عمران خان کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے، ان میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور علی محمد خان جیسے لوگ عمران خان کو جیل میں رکھ کے ان کی جان سے نہیں کھیلنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب 5 سیاسی جماعتوں میں رہے ہیں اور پانچوں پارٹیوں میں ایسی ہی باتیں کرتے رہے ہیں، وہ سب سے زیادہ بوٹ پالشیے ہیں اور وہ 200 فیصد کمپرومائزڈ ہیں، ایک بار سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ماسک پہن کے عمر ایوب کے گھر آئے تھے تو انہوں نے ہی ویڈیو بنا کے آگے دی تھی، فیض حمید کو بلایا بھی انہوں نے ہی تھا، بعد میں انہوں نے ویڈیو آگے پہنچا دی۔

رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں، اس سے کیا آپ کو لگتا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں آنے والے دنوں میں کچھ پیشرفت ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں اپنی پہلی تقریر میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے بہت خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی ممکنہ رہائی‘، فیصل واوڈا اور لطیف کھوسہ کا ایک دوسرے کو چیلنج

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی، دونوں طرف سے چھپن چھپائی کا کھیل چل رہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جو مذاکرات کررہے ہیں وہ اندر خانے چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کی 90 فیصد لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے، وہ عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکالنا چاہتی۔

’آپ نے 9 مئی اور 26 نومبر کرکے کوشش کرلی، جلاؤ گھیراؤ کرکے دیکھ لیا، آپ نے سوشل میڈیا مہم چلا کے دیکھ لیا، آپ نے آرمی چیف کا تمسخر اڑا کے دیکھ لیا، آپ نے بدمعاشی کرلی، آپ نے ججوں کا نام کے لیے دیکھ لیا، جب آپ بالکل تھک ہارگئے تو آپ مذاکرات کے لیے آگئے، میں ابھی بھی کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات چلنے چاہیں، کیوں کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، جس سے پھیلتی آگ بجھ سکتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

فیصل واوڈا نے کہا کہ 190 ملین کیس میں عمران خان کو لمبی چوڑی سزا ہوگی، فوجی عدالتوں کے کیسز الگ ہیں، پاکستان خطرناک ملک ہے جس کی تاریخ ہے کہ ایک بندے کو ایوان سے پھانسی پہ چڑھایا گیا اور جیل سے ایوان میں لایا گیا، تو میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات سے آپ بہت سی چیزیں روک لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی پی ٹی آئی عمر ایوب عمران خان فیض حمید فیض حمید ماسک ویڈیو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کیس پی ٹی ا ئی عمر ایوب فیض حمید فیض حمید ماسک ویڈیو عمران خان کو نے کہا کہ ا کہ مذاکرات پی ٹی ا ئی فیض حمید عمر ایوب انہوں نے جیل میں جائے گا کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ میں اپیل پر جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کابینہ میں یہ منحوس آرڈر آیا تو میں نے اُسی وقت کہا تھا کہ اس کا انجام جیل ہے، یہ ایک اسٹیٹ فارورڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جب شہزاد صاحب مذاکرات کرنے برطانیہ گئے تھے تو تب بھی کابینہ کو نہیں معلوم تھا اور نہ ہی کابینہ کی منظوری ان مذاکرات میں شامل تھی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کچھ کرنے کے بعد زبردستی اسے کابینہ اجلاس میں بغیر ایجنڈے کے سیل لفافے میں پیش کیا گیا، این سی اے نے کہا کہ پاکستان کا پیسہ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان کا پیسہ ہے اس پر کرپشن ہورہی ہے اس کے بعد شواہد سب کے سامنے ہیں، 460 ارب روپے سپریم کورٹ میں دینے تھے مگر یہ اماؤنٹ 560 ارب تھا جس میں 100 ارب روپے کم کراکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ 2018ء سے قبل عمران خان بے ایمان اور چور نہیں تھے وہ جمائما سے اپنی طلاق کے وقت کروڑوں ڈالر لے سکتے تھے مگر انہوں نے نہیں لیے مگر 2018ء میں ان کی نئی بیگم آگئیں اور ان ہی کے دور میں سارے کرپشن کیسز بنے، مار دھاڑ ہوئی، جلاؤ گھیراؤ ہوئے، عمران خان تبدیلی سے تبدیل ہوگئے، میں نے وقت سے پہلے کہا تھا کہ دونوں گرفتار ہوں گے اور آج یہ ہوگیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین پی ٹی آئی اور حکومت چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں رہیں، اب یہ مذاکرات رک جائیں گے، کل یہ تاثر دیا گیا کہ فوج کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے اس پر کہا تھا کہ صبح تک رک جائیں گے مثبت اور مصیبت میں صبح تک کا فرق ہے اور آج صبح فیصلہ آگیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس فوج کی کل تک تعریفیں ہورہی تھی آج سے پھر برائی شروع ہوجائے گی، 9 مئی پر یہ کہتے ہیں کہ ڈرامہ تھا جب کہ گنڈاپور کہتے ہیں کہ میرے بندے تھے میں اون کرتا ہوں انہوں ںے ریڈ لائن عبور کی انہیں سزائیں دیں، بیس جنوری کے بعد ویسے بھی ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکل جائے گی اور اس میں بھی انہیں مایوسی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں اپیل پر جانے پر انہیں مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا، اب تو مشکلات کا دور چل رہا ہے اور چلتا رہے گا، ان پر مزید کیسز بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے وزرا جو آج پریس کانفرنسز کررہے ہیں یہ لوگ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عمران خان کے خلاف شہادتیں دے کر آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 2018 سے پہلے تم نے عمران خان کی بے ایمانی نہیں دیکھی تھی؟فیصل واوڈا
  • مذاکراتی فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • فیصل واوڈا کی عمران خان،بشری بی بی کی سزا اورپی ٹی آئی کے حوالے سے تمام باتیں درست ثابت
  • مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید ہو سکتی ہے : فیصل واوڈا 
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا
  • 22 جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، فیصل واوڈا
  • 22 جنوری کو سکینڈل آنیوالا ہے ، اگر رکا نہیں تو حکومت جیل بھی جائے گی ، واوڈا