کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنت خان مورچہ خار کلے اور جالندھر مورچہ بالیش خیل کو ختم کیا گیا، بنکرز ہٹانے کیلئے کمشنر کوہاٹ نے مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں آج دو بنکرز گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سکیورٹی فورسز نے بنکرز ختم کیے، علاقے میں امن کی بحالی کے لیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنت خان مورچہ خار کلے اور جالندھر مورچہ بالیش خیل کو ختم کیا گیا، بنکرز ہٹانے کے لیے کمشنر کوہاٹ نے مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مردان: اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، مشیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی
پشاور:مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔