اسلام آ باد:

وزارت داخلہ نے گزشتہ 5 سال میں بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزار سے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677  اور بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران پورے پاکستان میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیے گئے ہیں، اور 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔ 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل وزارت داخلہ

پڑھیں:

رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے؟

---فائل فوٹو

رواں سال پہلے 3 ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار  144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور بیرون ملک گئے، ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک چلے گئے۔

رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، ایک ہزار  479 انجینئرز  نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رخ کیا، 390 نرسز نے بھی بیرون ملک ملازمت حاصل کی، 3474 ٹیکنیشن اور 1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے، 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے ملک چھوڑا۔

ایک سال میں ساڑھے 8 لاکھ پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آ باد بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق...

بیورو آف امیگریشن کے مطابق سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے، 6 ہزار 891 افراد یو اے ای اور 8 ہزار 331 افراد عمان گئے۔

12ہزار 989 پاکستانی قطر، 939 بحرین، 775 پاکستانی ملائیشیا اور 592 چین گئے۔

350 پاکستانی آذربائیجان، 264 جرمنی، 815 یونان، 108 جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار 454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے؟
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دو ماہ میں  کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  •  پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت  بارے تفصیلات سامنے آگئیں
  • محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں