’ہم شیطانی قوتوں کیخلاف یکجا کھڑے ہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں، مجھے اپنی سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرپشاور نے ان کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامعہ بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی شریک ہوئے۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا، ساتھ ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے، قوم کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور زبردست طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے، جسے ناکام بنایا جائے گا، دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دشمن بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے، اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہو جائے گی ۔
ایل ڈی اےکوصرف ضلع لاہورتک محدودرکھنےکی سمری تیار
آرمی چیف نے خیبرپختونخواکےسیاستدانوں سے بھی بات چیت کی، اس دوران سیاسی رہنماوں نے مختلف امور پر اظہارخیال کیا، سیاسی رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کااظہار کیا، ساتھ ہی مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی کی ۔
آرمی چیف نے فوجی دستوں کے شاندار حوصلے کو بھی سراہا، کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناقابل شکست قوت ہیں، مسلح افواج اور ادارے مادرِ وطن اور اس کے عوام کی حفاظت کے مشن میں ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بھاری نقصانات اٹھائے گا اور اس کی ضرر پہنچانے کی صلاحیت کچل دی جائے گی ۔
محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا منصوبہ تیار کر لیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آرمی چیف کے خلاف چیف نے
پڑھیں:
عمران، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلہ آج سنایا جائے گا
راولپنڈی (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ساڑھے گیارہ بجے دن میں سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تین مرتبہ موخر کیا جا چکا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024ء کو محفوظ کیا تھا۔