برطانیہ سے دوستی گرمجوشی اور اعتماد پر مبنی ہے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی گرمجوشی، مستحکم تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھا یہ رشتہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ باہمی گہرے، کثیر جہتی تعلقات تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانیوں کی موجودگی دونوں ممالک میں مضبوط ربط فراہم کرتی ہے، برطانیہ میں بڑھتی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبک تبصروں پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی نژاد شہریوں کی برطانیہ کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی بھرپور تاریخ ہے، اب پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے برطانوی ہندوستانی فوج میں خدمات دیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان فوجیوں نے دونوں عالمی جنگوں میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستانی نژاد برطانوی صحت اور خدمات کے شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بہت سے پاکستانی نژاد برطانوی اعلیٰ عوامی عہدوں پر فائز ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی پولیس اور میونسپل سروسز میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چند افراد کے افعال کی بنیاد پر اتنی بڑی اور متنوع کمیونٹی کو بدنام کرنا قابلِ مذمت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان نے کہا کہ پاکستانی نژاد
پڑھیں:
پاکستانی وفد کی چیئرپرسن خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات
---جنگ فوٹوسفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔
سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔
دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان، یورپین پارلیمنٹ اور یونین کے دیگر اداروں کے ساتھ ہماری مسلسل مثبت مصروفیت کے منتظر ہیں۔
اس ملاقات میں سفارت خانے کی جانب سے آنے والے وفد میں سید فراز زیدی کے ساتھ اکنامک منسٹر عمر حمید، قونصلر محمد عدیل اور قونصلر اسد اعوان بھی شریک تھے۔