حکومت پاکستان نے گزشتہ 5 سال میں 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔ گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 5 سال میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ پنجاب میں 13 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 20 ہزار 583 اور سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔ گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گزشتہ 5 سال میں بلاک کئے گئے
پڑھیں:
ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟
موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان
ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔
ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیںایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس اور انشورنس کی ادائیگی سمیت گاڑی کی کل قیمت 70 لاکھ 16 ہزار 480 روپے بنتی ہے۔
ایچ ایس ایسنس کی قیمت 78 لاکھ 83 ہزار 480 روپے جبکہ ایچ ایس 2.0 ٹی اے ڈبلیو ڈی کی قمیت 92 لاکھ 69 ہزار 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایم جی الیکٹرک وہیکلزایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اس کی کل قیمت 97 لاکھ 19 ہزار 480 روپے ہے۔
ای وی ایکسائٹالیکٹرک وہیکل ایم جی 4 ای وی ایکسائٹ ایک چارج میں 405 کلومیٹر چلتی ہے۔ اس کی قیمت 98 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہے۔
ایم جی 4 ای وی ایسنس ایک چارج میں 505 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے اور اس کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔
مزید پڑھیے: ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟
ایم جی زیڈ ایم سی ای ایسنس کی کل قیمت بھی ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے تاہم یہ ایک چارج میں 360 کلومیٹر چلتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر ایم جی الیکٹرک وہیکلز ایم جی کاریں ایم جی موٹرز