پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ، عالمی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور برینٹ کرؤڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق، امریکہ کی روس پر پابندیوں کی وجہ سے روسی تیل کی برآمد میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی پابندیوں کے بعد، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق، 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ تھی۔
اسی طرح، 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرمیں جمعے کو دن بھر تندوتیزہوائیں چلیں اور درجہ حراست 12 ڈگری تک گر گیا اور ہفتے کو بھی شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار29 کلومیٹرفی گھنٹہ(16ناٹیکل مائلز)ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ12 اور زیادہ سے زیادہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہفتے کو بھی معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں جمعے کو دن بھرشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے کو بھی شہرمیں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیزہواؤں کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کم محسوس کی جاسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 18جنوری سے سردی کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، مذکورہ مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں فی الوقت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی سلسلے کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں، نئے مغربی سسٹم کے زیراثر کراچی میں سرد اور خشک ہوائیں رواں ماہ کے آخری ہفتے (24جنوری) سے اثر انداز ہوسکتی ہیں۔