جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم صارم برنی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اور ضمانت پر رہا ملزمہ عالیہ ناہید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت کیس کے 3 مفرور ملزمان بسالت خان، حمیرا ناز اور مدیحہ اسلام سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر ملزم صارم برنی کے وکیل نے اپنے موکل سے ملاقات کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہوسکتے ہیں؟، کیا یہ سپر مین ہیں۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے، میں ٹھیک کردیتا ہوں۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے، جس کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جاسکے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی: 19 اپریل کو 3 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی 
  • کراچی: ایس ایچ او کو شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور عدالت طلب
  • پانی کے ضیاع پر جمعہ کے خطبات میں آگاہی دینے کا سرکلر لاہور ہائیکورٹ میں پیش