وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی، حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کی صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔
اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفیکیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری کوالیفیکیشن کے عمل کو ماہرِ کنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتویدوسری جانب وزیرِ اعظم شہاز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔