کچھی، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے ایس پی
پڑھیں:
خیبرمیں سکیورٹی فورسزکاآپریشن،خارجی کمانڈرعبداللہ تراب سمیت5 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبداللہ تراب سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ،صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں ایک خارجی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ،خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف کئی کارروائیوں اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق کارروائی کے دوران خوارج کےقبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا ہےکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔