ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئیں،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے گزشتہ مہینوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ کسٹم نظام میں کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی نظام متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے، نظام کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل کیا جائے ،فیس لیس اسسمنٹ نظام کو کراچی کے بعد دوسرے شہروں میں بھی جلد از جلد لاگو کیا جائے، تاکہ ملک بھر میں ہونے والی تمام درآمدات اس نظام سے مستفید ہوسکیں ، وزیراعظم نے مزید صنعتی شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو ایف بی آر کی حالیہ اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اجلاس کو بتایاگیاکہ کراچی بندرگاہ کے تمام ٹرمینلز پر کسٹم کا فیس لیس نظام فروری 2025 کے اختتام تک مکمل فعال ہو جائے گا ،جلد ہی یہ نظام پورے ملک میں فعال ہو جائے گا جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ فیس لیس کسٹم نظام کی نگرانی کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ انسپکشن کے نتائج کے اندراج کے سسٹم میں مزید شفاف بنانے کے حوالے سے باڈی کیمراز اور ٹیبلیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ تمام ٹرمینلز پر موبائل فون سگنلز جیمرز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ انسپکشن کے نظام کو مزید شفاف بنایا جا سکے،
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ کے حوالے سے ایف بی ا ر فیس لیس
پڑھیں:
تجارتی مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی نظام بنایاجائے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ٹرانزٹ کارگو اور ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیںاسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کے لیے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔مزید برآں وزیراعظم نے کرنٹ اکائونٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت معاشی اشاریے کاروباری برادری کے حکومت اور اس کی معاشی پالیسیوں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے عکاس ہیں۔