اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی رقم سے ریاست پاکستان کو نقصان نہیں بلکہ 20 ارب کا منافع ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں القادر ٹرسٹ اسکینڈل (190 ملین پاؤنڈ کیس) کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ سے رقم آنے میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا کوئی کردار نہیں تھا اور اس معاملے پر ریاست پاکستان کو ایک پیسے کا نقصان نہیں بلکہ 20 ارب کا منافع ہوا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ برطانیہ میں پراپرٹی خطیر رقم پر خریدی گئی، تو وہاں تفتیش شروع کی گئی۔ برطانیہ میں مقدمہ قائم ضرور ہوا، مگر آگے نہیں چلا اور سیٹلمنٹ ہوئی۔ وزیراعظم اور کابینہ کی مداخلت کے بغیر برطانیہ میں معاہدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلمنٹ میں کہا گیا کہ رقم پاکستان واپس لے جائی جائے گی لیکن کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ رقم ریاست پاکستان کی ہے۔ یہ رقم سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ یہاں درخواست آئی کہ این سی اے سے کیا گیا معاہدہ خفیہ رکھا جائے اور اس معاہدے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کو بنیاد بنا کر پوری کہانی بنا کر اٹھائی گئی۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ برطانیہ سے آنے والی یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رہی اور اب تمام رقم قومی خزانے میں جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نمل اور شوکت خانم اسپتال میں اربوں روپے آتے ہیں، اگر عمران خان نے پیسہ بنانا ہوتا تو وہاں سے بناتے۔

پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری نے آج تیسری بار 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونے پر کہا کہ فیصلہ ملتوی کرنے کا مقصد شاید یہ تاثر دینا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جب بھی فیصلہ آئے گا، تو عوام ، دنیا اور عدالتوں کے سامنے رکھیں گے۔ عمران خان کے خلاف نکاح عدت کیس اور سائفر کی طرح یہ مقدمہ بھی کوئی وقعت نہیں رکھتا ہے۔
مزیدپڑھیں:’چھوڑیں مذاکرات کے ڈرامے کو، پی ٹی آئی والے مذاکرات کےخلاف ہیں‘

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہ برطانیہ برطانیہ سے پی ٹی ا ئی کہا کہ

پڑھیں:

پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، باکو کیلئے پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ ہوں گی، باکو کیلئے پروازوں سے دوطرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے، پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024ء کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، سال 2024ء کے دوران پی آئی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع اور 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا، پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک پی آئی اے خسارے سے دوچار رہی، حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کی گئیں اور ان اصلاحات کے دوران پی آئی اے کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی، پی آئی اے کے واپس منافع بخش ادارہ بننے سے ناصرف اس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔                                                                             

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • اس کا حل کیا ہے؟
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ