دبئی میں مقیم نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے، دیور کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
دبئی(شوبز ڈیسک)دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد پاکستان کے شہرمیانوالی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس سال کے آغاز پر پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔ ان کی یہ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔
تاہم نیلم منیر کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں دونوں جانب سے اب تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تھی۔ اب ایک نجی چینل سے گفتگو میں نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے نیلم منیر کے شوہر اور ان کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی ہیں۔
ان کے دیور نے بتایا کہ ہم 4 بھائی اور دوبہنیں ہیں۔ میرے بھائی کااصل نام ارشد ہے اور دوستوں میں وہ شاہد کے نام سے بلائے جاتے ہیں۔ میرے بھائی 2006 سے دبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ جہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورزم کا بزنس ہے اور وہ 3 سے 4 ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔
ثمر رانجھا کا کہنا ہے کہ ’محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر ان کی گفتگو کا سلسلہ اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر جاری رہا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوتا گیا اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کرلی‘۔
اداکارہ کے دیور نے شادی کی تقریبات کے بارے میں بتایا کہ بھائی کی شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا جس میں صرف چند لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا اور مجھ سمیت فیملی کے چند لوگ شریک ہوئے، سلامی میں بھابھی نیلم نے مجھے گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جبکہ میں نے سلامی میں بھابھی کو 8 سے 9 لاکھ پاکستانی روپے کا بریسلیٹ گفٹ کیا بھائی بھابھی کے میانوالی میں ولیمے کی ایک تقریب انکی وطن واپسی پرمنعقد کی جائے گی۔
نیلم منیر کے دیو ر نےان کی آمدنی کے حوالے سے کہا کہ بھائی اور بھابھی دونوں کی آمدنی بہت اچھی ہے جبکہ نیلم منیر اخلاق کی بہت اچھی ہیں، ان کی فیملی سے بھی اکثر وبیشتر بات ہوتی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھی۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور نیلم منیر کے شوہر کی ملازمت کے حوالے سے اگر دبئی پولیس کے اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13 ہزار درہم (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) ہوتی ہے۔ اگر تجربہ 5 سے 8 سال ہو تو یہ تنخواہ 13 سے 18 ہزار درہم (تقریباً 13 سے 14 لاکھ روپے) تک بڑھ جاتی ہے، اور 8 سے 10 سال کے تجربے والے اہلکاروں کی تنخواہ 22 ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
یوٹیوبر کا یہ بھی دعوی تھا کہ دبئی پولیس کے اہلکار سے شادی کرنے پر نیلم منیر کو دبئی کے شاپنگ مالز میں خاص ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
مزیدپڑھیں:بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی گئی خوفناک پیشگوئیوں کا آغاز ہوگیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے حوالے سے
پڑھیں:
چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیز کے افتتاحی کنونشن میں اوورسیز پاکستانی شرکا کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ریاستی مہمان قرار دیتے ہوئے اتحاد اور تعاون پر زور دیا۔ہفتہ کو اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کو سراہا اور کنونشن میں ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک کی ترقی میں برابر شراکت دار ہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور سفیر ہیں جو ہماری قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ قیمتی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور علم کی منتقلی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف (آج)اتوارسے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنا پہلا انٹرایکشن کنونشن منعقد کر رہے ہیں، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کی مہارتوں اور سرمایہ کاری سے استفادہ کی راہیں تلاش کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہمارا مقصد ملک کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور شمولیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو بھی سراہا۔ چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔