بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا جو ماحول بنا ہے، اسکا فائدہ ہم پہلے ہی ٹورازم سیکٹر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وادی کشمیر میں "زیڈ-موڑ ٹنل" کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ یہ مودی ہے کہ جو وعدہ کرتا ہے پھر نبھاتا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور صحیح وقت پر صحیح کام بھی ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج پیر کو جموں و کشمیر کے سونہ مرگ میں 6.

5 کلومیٹر لمبی زیڈ-موڑ ٹنل کا افتتاح کیا۔ اس ٹنل کے کھلنے سے سیاحوں کے لئے اس سیاحتی مقام پر پہنچنا اب سال بھر ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں ہماری حکومت بننے کے بعد ہی 2015ء میں سونہ مرگ ٹنل کی اصل تعمیر کا کام شروع ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا "مجھے خوشی ہے کہ اس ٹنل کا کام ہماری ہی حکومت کی مدت کار میں پورا بھی ہوا"۔ انہوں نے کہا کہ آپ یقین مانیے، یہ مودی ہے کہ جو وعدہ کرتا ہے، تو نبھاتا بھی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا جو ماحول بنا ہے، اس کا فائدہ ہم پہلے ہی ٹورازم سیکٹر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے 2024ء میں 2 کروڑ سے زیادہ ٹورسٹ (سیاح) جموں و کشمیر آئے ہیں۔ یہاں سونہ مرگ میں بھی 10 سال میں 6 گنا زیادہ سیاح میں اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں بدلے حالات سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اب لوگ رات کے وقت بھی لال چوک پر آئس کریم کھانے جا رہے ہیں، رات کے وقت بھی وہاں بڑی رونق رہتی ہے۔ سونہ مرگ میں نریندر مودی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے، جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے کئی لوگوں نے بے حد مشکل حالات میں کام کیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

گزشتہ سال گلگت بلتستان میں 25 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، محکمہ سیاحت

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 700 غیر ملکی سیاح ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ ویزہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سیاحت و ثقافت، گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق  سال 2024ء کے دوران تقریباً 25,000 غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جو کہ پاکستان کا رُخ کرنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کا 50 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے صرف 2,300 سیاح ایسے تھے جن سے ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ رائلٹی فیس وصول کر کے حکومت گلگت بلتستان نے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے، جبکہ بقیہ 22 ہزار سیاحوں کو بغیر رائلٹی فیس اور پرمٹ کے مخصوص علاقوں میں سیر و تفریح کی اجازت دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے کہ بی بی سی، سی این این اور برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو سال 2025ء کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ امسال مزید نئے سیاحتی روٹس کو عام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، جن پر سفر کے لیے کسی قسم کی رائلٹی فیس یا پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 700 غیر ملکی سیاح ماؤنٹنیرنگ اور ٹریکنگ ویزہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست دے چکے ہیں۔ ویزہ حاصل کرنے کے بعد یہ سیاح حکومت گلگت بلتستان سے ٹریکنگ و مانٹنیرنگ پرمٹ کے لیے رجوع کرتے ہیں، جس کو محکمہ سیاحت کی جانب سے 2 سے 3 دن کے اندر ضروری کارروائی کے بعد پرمٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔ تاہم اس وقت صرف دو سیاحوں نے پرمٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن (PATO) نے گلگت بلتستان کی چیف کورٹ میں رائلٹی فیس میں اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے، جس پر عدالت نے حتمی فیصلے تک پرمٹس کے اجراء کو معطل کر دیا ہے۔ جیسے ہی عدالت کی جانب سے فیصلہ سامنے آئے گا، محکمہ سیاحت فوری طور پر پرمٹس کا اجراء شروع کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں پہلگام حملے میں مارے جانے والوں کے نام نہیں دئے گئے، عبدالرحیم راتھر
  • نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفر
  • نریندر مودی بند گلی میں پھنس گیا، اب کیا ہوگا؟
  • دہشتگردی اور اسکی جڑوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہونی چاہیئے، عمر عبداللہ
  • گزشتہ سال گلگت بلتستان میں 25 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، محکمہ سیاحت
  • پہلگام حملے کے بعد سرحدی کشیدگی میں اضافہ، لوگوں نے بنکروں کی صفائی شروع کردی
  • بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر دھماکوں سے اڑا دیے
  • سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقہ قرار دیدیا
  • مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عرفان صدیقی
  • بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، بیرسٹر سلطان