راولپنڈی  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے اسلحہ، گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

سعودی عرب نے افزودہ  یورینیم فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
  • ضلع خیبر ؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • ضلع خیبر میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
  • وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک
  • ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دن میں 22 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک