پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے آج دو اہم بنکرز کو مسمار کردیا۔ ان بنکرز میں جنت خان مورچہ (خار کلے) اور جالندھر مورچہ (بالیش خیل) شامل ہیں۔

ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ نے بنکرز کی مسماری سے قبل مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا تاکہ اس اقدام کو علاقے کے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بنکرز کو اپیکس کمیٹی اور امن معاہدے کی روشنی میں مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس بات کے لیے پُرعزم ہیں کہ تمام فریقین کے تعاون سے اس ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مقامی کمیونٹی اور امن جرگے اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں اعتماد اور تعاون کی فضا قائم ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

ایف آئی اے نے سوات میں کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

حکام نے ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم بر آمد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، گندم کاشتکاروں کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج منظور
  • نارائن کا شرمناک اقدام: آئی پی ایل میں 'غیر قانونی بلے' سے کھیلنے کا انکشاف
  • نہ نادہندہ ہوں، نہ پاکستان مخالف کوئی اقدام کیا ہے، ثناءاللہ مستی خیل
  • پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں نئے بلاک کا افتتاح
  • پاک بحریہ کا بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیے اہم قدم ، اورماڑہ میں جدید اسپتال بلاک کا افتتاح
  • سول سوسائٹی گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ
  • ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
  • سونے کی مسلسل بلند اُڑان ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا
  • امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ، معیشت کی بحالی کی نوید
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ