سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں کارروائی، متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
راولپنڈی: 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3 جوان شہید
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا. فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
دریں اثنا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 مسلح دہشت گردوں کو ہوٹل کے باہر کھڑی پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے کے بعد اطمینان سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. دہشت گرد تقریباً 2 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہے اور پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دہشت گرد نے جسم پر کالعدم علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کا جھنڈا بھی لپیٹ رکھا ہے۔