برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برطانیہ دوستی گرم جوشی اور اعتماد کی علامت ہے، 1.7 ملین پاکستانی نژاد برطانوی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد افرادکا برطانیہ کی ترقی میں اہم کردارہے، پاکستانی نژاد برطانوی صحت، ریٹیل اور خدمات کے شعبوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سیاست،کھیل اور فنون میں پاکستانیوں کی شاندار کامیابیاں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چند افراد کے اعمال کے باعث پوری کمیونٹی کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں: