کراچی:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔

سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.

2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر چائلڈ لائف ایمرجنسی سینٹرز کھولے گئے جس کے باعث سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آئی اور اب ہمارا خواب ہے کہ ہر ضلع میں چائلڈ لائف ایمرجنسی سہولت شروع کریں۔

بلاول نے کہا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں سندھ نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بے نظیر نے متعارف کرائی تھی، آج میں نے سول اسپتال کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا، سندھ حکومت نے پندرہ سال پہلے بہت سے اقدامات کیے، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے کراچی اور لاڑکانہ کے سول اسپتال کے معیار کو تسلیم کیا اور اسی یونیورسٹی میں سندھ میں بچوں کی اموات میں کمی کا تسلیم کیا۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ میں بچوں کی کی شرح

پڑھیں:

کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرمیں جمعے کو دن بھر تندوتیزہوائیں چلیں اور درجہ حراست 12 ڈگری تک گر گیا اور ہفتے کو بھی شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار29 کلومیٹرفی گھنٹہ(16ناٹیکل مائلز)ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ12 اور زیادہ سے زیادہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہفتے کو بھی معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں جمعے کو دن بھرشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے کو بھی شہرمیں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیزہواؤں کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کم محسوس کی جاسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 18جنوری سے سردی کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، مذکورہ مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں فی الوقت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی سلسلے کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں، نئے مغربی سسٹم کے زیراثر کراچی میں سرد اور خشک ہوائیں رواں ماہ کے آخری ہفتے (24جنوری) سے اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • کراچی میں کورونا پھیلنے لگا
  • کراچی: 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش مل گئی
  • کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا سلسلہ برقرار
  • معاشی کامیابیاں اور کچھ رکاوٹیں
  • وزیراعلیٰ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فارمولابنائیں‘ بلاول
  • امریکا اگر سپر پاور ہے تو انہوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا، بلاول بھٹو زرداری
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، بلاول بھٹو