قدرتی وسائل کی نگرانی کیلیے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ17جنوری کو لانچ کیا جائےگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی کیلیے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائےگا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ( ای او1 ) 17 جنوری کو لانچ ہونے والاہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سپارکو سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیارہے۔
ای او1 سیٹلائٹ ڈیزاسٹر، رسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ فوڈ سیکیورٹی اور واٹرمینیجمنٹ کی مدد کے لیے بھی استعمال میں لایاجاسکےگا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق ای او1 سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرےگا جبکہ پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی ایج کو مضبوط کرےگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سپارکو کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ ہوگا
اقصی شاہد: پاکستان کی اسپیس اینڈ اپسٹریٹ ریسرچ آرگنائزیشن (سپارکو) نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او-1) آج خلا میں روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کے مطابق اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے جائیں گے تاکہ عوام اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔
ای او-1 سیٹلائٹ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک کی قدرتی وسائل کی نگرانی، ان کی بہتر دیکھ بھال اور قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ جدید سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
خیال رہے کہ پاکستانی خلائی پروگرام کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے، جو نہ صرف ملک کی سائنسی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ قدرتی وسائل کی بہتر منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔