نیٹ فلکس پر جنوری 2025 کی 7 بہترین فلمیں! آپ کون سی دیکھیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نیٹ فلکس نے نئے سال کی شروعات کے ساتھ فلموں کے شائقین کے لیے زبردست سرپرائزز پیش کیے ہیں۔
دسمبر 2024 کے آخر میں کچھ غیر متوقع فلموں کا اضافہ کیا گیا اور جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ساتھ یہ مہینہ نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔
مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں:
"ہورائزن: این امریکن ساگا - چیپٹر 1": کیون کوسٹنر کی ہدایت کاری میں ایک شاندار ویسٹرن فلم ہے۔
"ڈون: پارٹ ٹو": ڈائریکٹر ڈینس ویلنیوو کی سائنسی تخیلاتی شاہکار کا دوسرا حصہ ہے۔
"فریوسا: اے میڈ میکس ساگا": اینیا ٹیلر جوئے کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ میڈ میکس سیریز کی ایک پری کوئل فلم ہے۔
"ان دی ہارٹ آف دی سی": کرس ہیمسورتھ کی مرکزی کردار میں 1820 کی وہیل مہم پر مبنی فلم ایک مہماتی فلم ہے۔
"ایرین بروکووچ": جولیا رابرٹس کی آسکر جیتنے والی پرفارمنس پر مبنی کلاسک فلم ہے۔
"میلنکولیا": لارس وون ٹرائر کی شاندار فلم جو زندگی کے فلسفے پر روشنی ڈالتی ہے۔
"80 فار بریڈی": چار بزرگ خواتین کی فٹ بال سے محبت پر مبنی دلچسپ کامیڈی فلم ہے۔
نیٹ فلکس نے کئی پرانی کلاسک فلموں کے ساتھ نئی اور جدید فلموں کا اضافہ کیا ہے۔ شائقین کو ان فلموں کی کہانیوں، ہدایت کاری اور شاندار اداکاری نے مسحور کر دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آج شاندار کسان پیکج کا اعلان ِ آٹامہنگاہوگا نہ کسی کا نقصان : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے و الوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ نے امریکی وفد کو پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک امریکہ پاٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، پنجاب نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو (SIFC) کے ذریعے تمام سہولیات ’’ون ونڈو‘‘پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔ مریم نوازشریف کی زیر صدارت کسان پیکج سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کے لئے گندم کٹائی کے موقع پر اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکج کا اعلان آج (بدھ) کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے یہ پیکج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہو گا۔ پیکج سے گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا ہے۔ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔ دوسری جانب مریم نواز سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے ای سی او میں مستقل مندوب شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور آمد پر وفدکا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب نے ای سی او وفد کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ مریم نواز نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ باقی شہر بھی اچھے لگتے ہیں مگر قدیم اور جدید ثقافت کے شہر لاہور سے محبت ہے۔ نواز شریف اپنی ذاتی نگرانی میں لاہور کی ثقافتی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے۔لاہور کی گلیوں میں تہذیب کی خوشبو ہے، آثارقدیمہ ماضی کی عظمت کے گواہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور کے لوگ پیار اور محبت کے پیکر ہیں۔ لاہوریوں کی میزبانی بے مثال ہے۔ لاہور کے باغات شاہی قلعے اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس اس کی شان و شوکت کا ثبوت ہیں۔لاہور نہ صرف تاریخ کا محافظ ہے بلکہ ذائقوں کا مرکز بھی ہے۔پنجاب سیاحوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ٹورازم سیکٹر کو ایک نئی صنعت کے طور پرفروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ پنجاب حکومت نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب کاروبار، ٹیکنالوجی اور سروسز کا ابھرتا ہوا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ پنجاب میں زراعت، ٹیکنالوجی، ٹورازم، تعلیم اور انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں فارن انوسٹر کے لیے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کی جا چکی ہے۔ اسد مجید سیکرٹری جنرل ای سی اونے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ای سی او میں شامل ہوا۔وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری جنرل ای سی او کا لاہور سے ہونا خوشگوار ہے۔وفد کے شرکا نے بتایا کہ لاہور آکر خوشی ہوئی،شہر بے مثال ہے،شاندار استقبال اورپرتپاک خیر مقدم نہیں بھول سکتے۔ وفد کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو شاندار خطاطی کا نمونہ اوردیگر یادگاری سووینیئر پیش کیے۔