ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2742564/psl-10-playerd-draft-ceremony-2742564/
کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم مائلن اور عباس آفریدی کو منتخب کیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 10، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں