تعمیراتی کام کروانے والوں کیلئے اچھی خبر ،سیمنٹ کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے مسلسل دوسری مرتبہ کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1405 روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1385 روپے تھی ۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371، گوجرانوالہ 1430، سیالکوٹ 1410، لاہور 1444، فیصل آباد 1410، سرگودھا 1393، ملتان 1413، بہاولپور 1450، پشاور 1400 اور بنوں میں 1360 روپے ریکارڈکی گئی ۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کےدوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدرآباد 1340 ، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1435 اور خضدار میں 1347 روپے ریکارڈکی گئی ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے، 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہوگا۔
دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔
تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔