کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے صحت کے اصول جاری کردیے گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےسعودی سول ایوی ایشن گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے، سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لئے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لئے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جبکہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپان میں 6.

9 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ویکسین لازمی کی ویکسین زائرین کے کے لئے

پڑھیں:

آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے جدید تحقیق متعارف کرائی ہے، مظہر کیریو

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایگریکلچر ریسرچ سندھ اور بائر کراپ سائنس کی جانب سے آم کی بہتر پیداوار کے عنوان سے سندھ ایگریکلچر ریسرچ کے ایگریکلچر کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ نجی زرعی کمپنی کے ساتھ مل کر آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید تحقیق متعارف کرائی گئی ہے جس سے آبادگاروں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا ہے جس سے آباد گاروں کو بہتر فصل کے ساتھ زائد معاوضہ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر ریسرچ آباد گاروں کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور کم وقت میں زائد پیداوار حاصل کرنے کے لیے مختلف اجناس پر کام کر رہی ہے جس سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار سے آگاہی حاصل کرکے آم کے درختوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ انہیں بہتر اور زائد پیداوار حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی زراعت کی ترقی سے متعلق جلد انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں غیر ملکی زرعی ماہرین شرکت اور آبادگاروں کو مفید مشورے دیں گے۔ بائر کمپنی کے محبوب شاہ، محمد خان مری، راؤ عمران راجپوت نے کہا کہ بائر کمپنی آم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے زرعی ادویات فراہم کر رہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج مل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمد بن سلمان کا ویژن 2030 تمام مسلمانوں کیلئے ہے ، علامہ طاہر اشرفی
  • آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے جدید تحقیق متعارف کرائی ہے، مظہر کیریو
  • لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
  • شکست ہضم نہ ہوسکی؟ بھارتی بورڈ نے ٹیم کو ''گروکل اسکول'' بنادیا
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 16سالہ بچے سمیت 5مسافر آف لوڈ
  • میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
  • ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری
  • اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
  • سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10 ہزار سے زاید پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف