امریکی ایئرلائن کی بدتمیزی: نامور مسلمان فائٹر احتجاجاً پرواز سے اتر گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
واشنگٹن:روس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (یو ایف سی) چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف کے ساتھ امریکی ائیرلائن نے قومیت پرستی کی بناپر بدتمیزی کی، جس کی بنیاد پر یو ایف سی چیمپئن فائٹر احتجاجا طیارے سے نیچے اترگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف جب طیارے میں سوار تھے تو امریکی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس نے خاموش بیٹھے عالمی شہرت یافتہ یو ایف سی چیمپئن سے آکر بدتمیزی سے دوسری سیٹ پر بیٹھنے کا حکم دیا،جس پر خبیب فائٹر نے وجہ جاننا چاہی تو ائیرہوسٹس نے بدتمیزی کرتے ہوئے اپنی بات دہرائی ، جب بات زیادہ بڑھی تو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا، جس کے بعد خبیب احتجاجا طیارے سے اترگئے۔
https://www.instagram.com/reel/DEuOCIpu94C/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ce52f0cf-a81d-4315-b723-37aebd8bb3c9
امریکی ایئرلائن کی یو ایف سی چیمپئن سے طیارے میں کی گئی بدتمیزی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین نے امریکی حکام پر خوب تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امریکا بات تو انسانیت کی کرتا ہےلیکن نسل اور قوم پرستی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
یو ایف سی چیمپئن نے واقعہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں انگریزی بہت اچھے طریقے سے بولنا جانتا ہوں لیکن امریکی ائیرلائن کا رویہ شروع وقت سے ہی بہت بدتمیزوں والا تھا، جس کو میں مسلسل نظر انداز کررہا تھا، لیکن جب ائیرہوسٹس نے بغیر کسی وجہ کے مجھے دوسری نشست پر بیٹھنے کا حکم دیا تو میں نے انکارکردیا، جس پر بات کافی بڑھ گئی تو میں احتجاجا طیارے سے اترکر دوسری فلائٹ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ کے طیارے میں فیملی کے ساتھ سفر، 2افسران معطل
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کیپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی طیارے میں سفر کررہے تھے۔