عمران خان مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے، پی ٹی آئی تقسیم ہوگی، پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سیاسی خواب دیکھنے اور اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے میڈیا کی زینت بننے والے منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے مستقبل سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور اپنی سیاسی بقا کے لیے ریلیف لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور وہ ان سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی سیاسی حیثیت پہلے جیسی نہیں رہی اور وہ 2024 کے آغاز میں نظر آنے والے دباؤ کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کی وجہ سے کئی گروپوں میں تقسیم ہو جائے گی۔
پی پی رہنما نے بین الاقوامی منظرنامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور اگر عمران خان کے حق میں کسی عالمی شخصیت، جیسے ڈونلڈ ٹرمپ، نے کچھ کہا تو پھر ہم بھی انہیں “Absolutely Not” کہنے میں نہیں ہچکچائیں گے۔
منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی جماعت کی سیاسی پوزیشن اور مقبولیت میں کمی آئے گی اور وہ اب وہی اثر و رسوخ رکھنے میں ناکام ہوں گے جو ماضی میں تھا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ عمران خان کی سیاست پر عالمی دباؤ بھی کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جو ان کے سیاسی مستقبل پر مزید اثر ڈال سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ عمران خان
پڑھیں:
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر؛ بجلی بھی مزید سستی ہوگی
اسلام آباد:وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر ہے جب کہ حکومت نے بجلی مزید سستی کرنے کی نوید بھی سنائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بھی جولائی یا اس سے پہلے مزید کمی پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل پلان بنایا جا چکا ہے، جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں۔ کچھ کی تکمیل میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی فنڈز ملیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو چکی ہیں جن پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہے ہیں۔ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ شعبوں کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہو گا اور جن تجاویز پر عمل نہ ہو سکا، اس کی وجوہات بھی بتائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے بجٹ حتمی شکل میں نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاکہ فوری عمل شروع کیا جا سکے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے لیکن تاجر دوست اسکیم کو ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔ ٹیکس کا ایک آسان فارم بنایا جا رہا ہے جو ہر شخص خود بھر سکے گا۔ ٹیکس پالیسی کا شعبہ اب وزارتِ خزانہ کے ماتحت کام کرے گا۔