میچ جیتنے کیلیے بڑے نام نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کیلیے بڑے نام والے نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔
بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 میں پشاور زلمی کا حصہ رہیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ اگر بطور کھلاڑی کھیلنا پڑا تب بھی مینجمنٹ کے ساتھ رہیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی چھوڑ نہیں رہا کیونکہ ان کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں والوں سے نہیں لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا مقصد ہوتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2 ججوں کے ناموں پر اتفاق
سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے لیے 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہفتے کو منعقد ہونے والے اجلاس میں جن 2 ججوں پر اتفاق ہوا ان میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔
اعظم خان وہ جج ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس قابل سماعت قرار دے کر سول جج کو باقاعدہ سماعت کے لیے ریمانڈ بیک کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد کے لیے ایڈیشنل ججز جوڈیشل کمیشن