اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2024 میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 377 کیسز دائر ہوئے جبکہ عدالتوں نے دائر کیسز کی نسبت زیادہ ایک لاکھ 19 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے۔
سیشن ڈویژن ویسٹ نے سال 2024 میں 78 ہزار 983 کیسز کے فیصلے کیے، سال 2024 کے دوران سیشن ڈویژن ویسٹ میں 78 ہزار 582 کیسز دائر ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سیشن ڈویژن ایسٹ میں 37 ہزار 795 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ ایک سال کے دوران سیشن ڈویژن ایسٹ نے دائر کیسز سے زائد 40 ہزار 168 کیسز کے فیصلے سنائے، ان فیصلوں میں گزشتہ سال کے کیسز بھی شامل ہیں۔
دونوں سیشن ڈویژنز میں ججز کی کمی کا سامنا بھی رہا، اسلام آباد سیشن ڈویژن ویسٹ میں ججز کی تعداد 37 اور سیشن ڈویژن ایسٹ میں ججز کی تعداد 30 ہے، ایسٹ اور ویسٹ میں 15 سے زائد ججز کی نشستیں خالی ہیں۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائٹس سائلین کو معلومات تک رسائی کے لیے فعال کردی گئی، ہر ماہ ججز کی کارکردگی جاننے کے لیے ججز سے سیشن ججز رپورٹ طلب کررہے ہیں۔
عادی درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کے لئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس سیشن جج ویسٹ اعظم خان ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ڈسٹرکٹ کورٹس سیشن ڈویژن ججز کی
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق 4 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، ایف آئی اے
فوٹو: فائللیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطا بق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے یو اے ای گیا تھا، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے یو اے ای گیا۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کا رہائشی سید علی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا جبکہ منڈی بہاؤالدین کا ہی آصف علی 8 جنوری 2022 کو کراچی سے لیبیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کریں گے۔