حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا بدھ سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا بدھ سے آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ کو دن ڈیڑھ بجے ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس بلایا ہے، اجلاس کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوگا۔
یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج رات 10 بجے وطن واپس پہنچیں گے، ایاز صادق ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد حکومت اپوزیشن مذاکرات کے تیسرے دور کا شیڈول فائنل ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔**اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ کر رابطے شروع کریں گے، اسپیکر حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار سے رابطہ کریں گے اور عرفان صدیقی سے بھی مشاورت کریں گے۔ اسپیکر ایاز صادق اپوزیشن رہنماں سے بھی مشاورت کریں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اپنے تین مرکزی رہنماں کے خلاف کارروائیذرائع کے مطابق مذاکرات کی اگلی بیٹھک کیلئے پندرہ جنوری کی تاریخ کی تجویز زیر غور ہے۔
.