Daily Mumtaz:
2025-01-18@13:03:29 GMT
پاکستان یوان بانڈز جاری کرے گا، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یوان بانڈز نے جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، پاکستان یوان بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے،اسلا م آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میںپیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں۔سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتے میں توشہ خانہ2 کیس میں ٹرائل کی 3 سماعتیں ہو رہی ہیں۔ عدالتی اوقات کار کے علاوہ بھی ٹرائل کی سماعتیں ہو رہی ہیں۔ 3 دفعہ ایک ہفتے میں ٹرائل کرناان فیئر ہے۔(جاری ہے)
ٹرائل کورٹ کی کوشش تھی کہ سردیوں میں ہی کیس نمٹا دیں۔ 7 گواہ ہو چکے آج کیلئے بھی 3 گواہ عدالت نے طلب کررکھے ہیں۔تیزی سے ٹرائل آگے بڑھ رہا ہے۔
ایک ہی معاملے میں چوتھی دفعہ ٹرائل کیا جا رہا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ یہ عدالت ٹرائل کورٹ کو آرڈر کرے کہ تیز ٹرائل نہ کریں۔وکیل نے جواب دیا کہ جب تک ہماری اس درخواست کو ڈائری نمبر نہیں لگ جاتا، عدالت ایسا آرڈر کردے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ میں یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ کیا یہ عدالت ٹرائل کورٹ کو ایسی کوئی ڈائرکشن دے سکتی ہے؟۔قبل ازیں سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراضات کیا ہیں؟، جس پر وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا۔ تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک کردئیے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے درخواست پر دستخط موجود نہیں وہ کروا لیں۔ بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو درخواست پر اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کر دی۔