پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمینبیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے مؤخر ہورہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے آج فیصلہ سنایا جانا ہے. فیصلے کے لیے ہم تیار ہو کر آئے تھے. ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا آج 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا.

جیل میں داخل ہونے سے پہلے بتایا گیا فیصلہ مؤخر ہوگیا ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی ہے. فیصلہ انصاف پر ہو تو بانی پی ٹی آئی کو آج بری ہونا تھا. بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظرآتا رہا. ناانصافی ہوتی رہی، ہمارے ساتھ ٹرائل کورٹ کا رویہ غیرمنصفانہ رہا ہے. یہ غلط ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے مؤخر ہورہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ملین پاؤنڈ

پڑھیں:

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے جیل میں ملاقات صرف انہی افراد کو کرنے کی اجازت ہوگی جن کے نام پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہوں گے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے پایا کہ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے روز ملاقات کے لیے خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرے گی یہ فہرست بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد جیل حکام کو ارسال کی جائے گی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ یا انتظار پنجوتھا میں سے کوئی ایک فرد یہ فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچائے گا اور یہ تمام عمل بانی تحریک انصاف کی ہدایات اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت انجام دیا جائے گا اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فہرست سے ہٹ کر کسی بھی فرد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ساتھ ہی یہ بھی طے پایا کہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس فہرست کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ کسی بھی دن اور وقت بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے

متعلقہ مضامین

  • ہماری لسٹ سے صرف بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر بانی سے ملے، نیاز اللّٰہ نیازی
  •   بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر سمیت 5 وکلاء کی ملاقات، فیملی ممبران کو اجازت نہ ملی
  • بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
  • بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن