سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا سفر2010 شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے، جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں، اسی کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔
بلاول نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے، یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھا کام کیا، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدام کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی، بچوں کی شرح اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آئی، چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبے کو ہر تحصیل میں پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ حکومت نے صحت کی سہولیات فراہم کی، سکھر اور خیرپور میں بھی چائلڈ لائف ایمرجنسی سہولت موجود ہے، سندھ سے شروع ہونے والا سفر ملک بھر کے لیے مثال ہے، صوبے پنجاب میں سندھ حکومت نے 2 ایمرجنسی روم قائم کیے، کوئٹہ اور گلگت میں بھی سندھ حکومت نے ایمرجنسی روم قائم کیے، کے پی میں بھی جلد چائلڈ لائف ایمرجنسی روم بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شعبہ صحت میں یہ کامیابی 18ویں ترمیم کے بعد ممکن ہوئی، ہمارا این آئی سی وی ڈی نیٹ ورک ملک بھرمیں مشہور ہے، یہ کامیابی پبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ کے بغیربھی ممکن نہیں تھی، صوبہ سندھ نےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انہو ںنے کہا کہ اب نہ صرف شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہر تحصیل میں پہنچا رہے ہیں، سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں باقاعدہ بہتری آئی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیشرفت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کامیابی کا ثبوت ہے، بچوں کے لیے صحت سہولیات کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائیں گے، یہ ہماراصرف ہدف ہی نہیں، سندھ کے مستقبل کے ساتھ وعدہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے بلاول بھٹو نے کہا کہ کی صحت
پڑھیں:
طاقت کسی بندوق یا گولی میں نہیں ثقافت اور سیاست میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کسی بندوق یا گولی میں نہیں ثقافت اور سیاست میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومیں بنانے میں سیاستدانوں کا بھی اپنا ایک کردار ہے، ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیشہ متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں، اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو نوجوانوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکیں گے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ایک آدمی یا سوچ قوم نہیں بناتی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپنی ثقافت کو بھول جانے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں، سندھ اسمبلی وہ جگہ ہے جہاں پاکستان بننے کی پہلی قرارداد منظور ہوئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا اور نئی نسل کو ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور سست روی پر بلاول بھٹو نے بھی سوال اٹھادیا
بلاول بھٹو نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کروں گا کہ وہ کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے میڈیا یونیورسٹی قائم کریں جس میں نوجوانوں کو کلچر اور ثقافت کے حوالے سے بھی تعلیم دی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی ثقافت چیئرمین پی پی پی سیاستدان کلچر وی نیوز