ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلر زین علی گجرات اور آصف شاہ کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زین علی نے جلالپور جٹاں کے رہائشی احسن کو یورپ بھجوانے کےلیے 45 لاکھ لیے، جسے لیبیا سیف ہاؤس میں قید رکھا گیا اور بعد میں وہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف شاہ نے شہری کو رومانیہ بھجوانے کے عوض 8 لاکھ روپے لیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
انسانی اسمگلروں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں کی ضمانت منظور
انسانی اسمگلروں سے رابطے کے الزام میں گرفتار وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 16 اہلکاروں کی ضمانت منظور ہوگئی۔
یونان کشی حادثے کے بعد گرفتار کیے گئے 16 ایف آئی اے اہلکاروں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
فیصل آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے اہلکاروں کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دیا۔
ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے انسانی اسمگلروں سے رابطوں کا انکشافیونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئر پورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑانکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جن میں سے 16 کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔
ایف آئی اے اہلکاروں کو انسانی اسمگلروں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن پر فی مسافر 25 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا الزام تھا۔