چیئرمین سینیٹ نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سینیٹر اعجاز چودھری(فائل فوٹو)۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق آرڈر جاری کیے۔
سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئیں۔
چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت ازحد ضروری ہے۔
مراسلے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر اعجاز چودھری چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا: طلال چودھری
رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، یہ کوشش کر رہے تھے کہ مذاکرات کی آڑ میں این آر او مل جائے، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو فرنٹ مین بنایا تھا، آخر کار ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل، دہشتگردی پر ضرور مذاکرات ہونے چاہئیں، مسائل کے حل کیلئے بالکل بات چیت ہونی چاہیے۔