نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا، سندھ حکومت نے مزید آٹھ معاونین خصوصی اور بارہ ترجمان مقرر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں پر سندھ حکومت مہربان ہوگئی، کوئی ترجمان بن گیا تو کوئی معاون خصوصی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومتِ سندھ کے مزید آٹھ ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کر دیئے۔ ان میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ حکومت

پڑھیں:

آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف

---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

 بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔

القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیف

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانیٔ پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی۔

 بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، وفاقی حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
  • خواجہ سرائوں کی تعلیم سے متعلق نئی پالیسی،حکومت نے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا
  • کابینہ نے مزید ای وی بسوں کےحصول کی منظوری دیدی ہے‘شرجیل
  • آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،مہنگائی کا طوفان آئیگا،کاشف سعید شیخ
  • سندھ کابینہ اجلاس، اساتذہ کی بھرتی، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
  • جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی
  • اسداللہ بھٹو کا علما دین کے نام خصوصی پیغام