سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسین کی شرط عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق، سعودی مملکت میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی موجودگی ضروری ہوگی، جو کم از کم چار ہفتے قبل کی تاریخ کا ہو۔ اس کے علاوہ، چھ ماہ سے زائد پرانا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو اس بات کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے نوٹم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی مسافر کے پاس پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا تو انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی۔
یہ اقدام سعودی عرب میں صحت کے خطرات کو کم کرنے اور پولیو کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب میں پولیو کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے ملک کی عوامی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر
اسلام آباد : رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر آگئی. شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ محدود نشستوں پر سرکاری حج کیلئے84ہزار620درخواستیں موصول ہوگئی ہے. تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا ہے ، کل سے حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج کو کم ازکم 2سیشنز میں تربیت حاصل کرنالازمی ہے سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ترجمان کے مطابق عازمین حج اپنی نزدیکی تحصیل میں حج تربیت میں شامل ہوں، رہنمائی کیلئےحج ہیلپ لائنزیامتعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔
یاد رہے سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جب کہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔