محراب پور میں غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
محراب پور :سندھ کی بدنام زمانہ رسم کارو کاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
واقعہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے سیاہ کاری (کارو کاری) کے الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو،عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم انیس بھنبھرو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ مقتول کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ انیس زرعی اراضی پر مزدوری کےلئے گیا تھا جہاں پر انتظار بھنبھرو اور وزیر احمد نے اس پر چھریوں سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔
انہوں نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت: ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ کر فرار
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر کرناٹک میں ایس بی آئی بینک کے مرکزی دفتر کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے بینک کے عملے پر فائرنگ کی، مرچ پاؤڈر بھی پھینکا اور رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک بینک ملازم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واردات کی ویڈیو کو عینی شاہدین نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔