سندھ کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوگی، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
روہڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 سال میں تعلیمی میدان پر بہت زیادہ توجہ دی ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں بھی ایسے بچے موجود ہیں، انہیں بھی سہولتیں دیں گے، یہ بچے ملکی اور بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے کر وطن کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور کئی سال سے پیپلز پارٹی خصوصی بچوں کی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔ روہڑی میں اسپیشل بچوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے گالہ سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پی پی چیئرمین اور وزیرِ اعلیٰ سندھ بہتری کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 سال میں تعلیمی میدان پر بہت زیادہ توجہ دی ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں بھی ایسے بچے موجود ہیں، انہیں بھی سہولتیں دیں گے، یہ بچے ملکی اور بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے کر وطن کا نام روشن کریں گے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوگی، سب سے اہم پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد پارلیمان اور صوبوں کو با اختیار کیا گیا ہے۔
نئی کینال کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی کینالز کا مسئلہ حساس ہے، جس پر پی پی قائدین نے متفقہ مؤقف اختیار کیا ہے۔ پی پی رہنما ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی اوور بلنگ کی جا رہی ہے، سرکاری اداروں پر بہت زیادہ بلنگ کی جاتی ہے، اس بار 85 کروڑ کے بلز اضافی دیئے گئے، انکوائری کر رہے ہیں، جس کے بعد ادائیگی کریں گے، انکوائری میں جو اضافی رقم سامنے آئے گی وہ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 دن سے روہڑی میں ہوں، دن میں 8 بار بجلی جا رہی ہے، بجلی دے نہیں رہے، بل زیادہ آ رہے ہیں اور لوگ پریشان ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ناصر شاہ سندھ کے رہی ہے
پڑھیں:
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔