کارتک آریان کو 10 سال بعد محنت کا صلہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مل گئی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ڈگری کے حصول کے وقت کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کررہے ہیں۔
A post common by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)
ڈگری کے حصول کےلیے کارتک ممبئی میں ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی‘‘ پہنچے تھے۔ جہاں ان کے مداحوں نے بھی انھیں ڈگری کی مبارکباد پیش کی۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکار کو اپنے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے اور طلبا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سے لے کر کانووکیشن کےلیے اسٹیج پر کھڑے ہونے تک یہ بہت حسین رہا ہے‘‘۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اور اب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کےلیے مجھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔
اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے ساتھ ا ریان
پڑھیں:
ہمارا سمجھوتہ آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے، اسد قیصر
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔
اپوزیشن رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدوں پر جو ہورہا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان ساتھ چلنے کو تیار ہیں، محمود اچکزئیاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سمجھوتہ صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہے وہ آئین کی بالادستی کےلیے ہے ،ہم نے ملک کےلیے آگے بڑھنا ہے۔
اس سے قبل محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی، اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔