نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، یلو لائن بی آر ٹی بھی وقت سے پہلے مکمل کریں گے، کام دن رات جاری ہے، بس ڈیپوز کے کام بھی چل رہے ہیں، اس سال شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، ٹیکسی کی قسط بالکل کم ہوگی، سندھ بھر میں بے تحاشہ سڑکیں بن رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے متعلق ترجمان کا معاملہ وزیرِاعلیٰ کے پاس آتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے ملک میں شعبہ صحت میں لیڈ کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈی سالیشن پلانٹ پیپلز پارٹی کا دیرینہ خواب ہے تاکہ سمندر کا پانی میٹھا کرکے لوگوں کو پہنچایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا تھا، عمران خان کے خلاف غلط مقدمات نہیں ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گھڑی لی پھر بیچی اور پھر کہتے ہیں سڑک بنائی، یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پروپیگنڈا چل رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کون نہیں جانتا 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے پیچھے عمران خان نہیں تھے۔ صوبائی وزیر نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کے اندر سے پیٹرول بموں سے حملے کس نے کئے؟ کیا پیٹرول بم کے حملے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج نہیں ہونا چاہیئے؟ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کی حامی ہے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ توشہ خانے میں جو کیا اس سے بچ جائیں، مذاکرات پارٹی ٹو پارٹی ہونے چاہئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شرجیل میمن سندھ حکومت رہے ہیں سندھ کے رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
دریا پر نہروں کی تعمیر سے سندھ موت کی وادی مٰں تبدیل ہوجائیگا،قادر مگسی
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی جانب سے سانا کے رہنماؤں مقبول ہالیپوٹو، علی خاصخیلی، جمال ناصر، اعجاز تر، خلیل میم، ستار ہالیپوٹو، غفار سومرو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے کے دوران سانا کے رہنماؤں اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان سندھ اور پاکستان کی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، سندھ کے عوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ سندھ کی زندگی کا واحد ذریعہ سندھ دریائے ہے، جسے چھیننے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دریا پر نہر بنانے سے سندھ کو موت کے وادی میں تبدیل کر دیا جائے گا، جسے سندھ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پرائیویٹ اسکولوں میں سندھی زبان کی تدریس نہیں کی جا رہی، جس کی وجہ سے ہمارا نیا نسل سندھی زبان لکھنے پڑھنے سے محروم ہو رہا ہے۔ سندھ کی تعلیم تباہ ہو چکی ہے، سندھ کے ہزاروں اسکول بند ہیں۔ جو اسکول چل رہے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تدریسی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ سندھ کی تاریخ درست طریقے سے نہیں پڑھائی جا رہی۔ سندھ کے محققین اور تاریخ دانوں کو سندھ کی حقیقی تاریخ لکھ کر نئی نسل کو آگاہ کرنا ہوگا۔