دہلی کی وزیراعلی اگلا الیکشن لڑنے کیلئے عوام سے چندہ جمع کرنے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلی اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی۔

نئی دلی (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلی اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراوڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

اس حوالے اتیشی مارلینا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی ایماندارانہ سیاست کو سپورٹ کرنے کے لیے پیسا دیا، ہم انتخابات کے لیے بڑے سرمایہ داروں سے پیسا نہیں لے رہے، ہم عام آدمی کے لیے کام کرتے ہیں۔ بھارتی ریاست دہلی میں حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد 5 فروری کو ریاستی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی جب کہ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیراعلی اروند کجریوال نے جیل سے رہا ہونے کے بعد وزارت اعلی سے استعفی دے کر اتیشی مارلینا کو اپنی جگہ وزیراعلی منتخب کروایا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دہلی کی

پڑھیں:

پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف

لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، ایران اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے، وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔

مریم نواز نے وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکاء کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے، قدیم اور جدید ثقافت کے شہر لاہور سے محبت ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذاتی نگرانی میں لاہور کی ثقافتی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے، لاہور کی گلیوں میں تہذیب کی خوشبو ہے، شہر کے آثار قدیمہ ماضی کی عظمت کے گواہ ہیں، لاہور کے لوگ پیار اور محبت کے پیکر ہیں، لاہوریوں کی میزبانی بے مثال ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے باغات شاہی قلعے اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس اس کی شان و شوکت کا ثبوت ہیں، لاہور نہ صرف تاریخ کا محافظ ہے بلکہ ذائقوں کا مرکز بھی ہے، پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ٹورازم سیکٹر کو ایک نئی صنعت کے طور پرفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کر رہی ہے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب کاروبار، ٹیکنالوجی اور سروسز کا ابھرتا ہوا مرکز بنتا جا رہا ہے، پنجاب میں زراعت، ٹیکنالوجی، ٹورازم، تعلیم، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، پنجاب میں فارن انویسٹر کیلئے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے زمین ہموار کی جا چکی ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل ای سی او اسد مجید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ای سی او میں شامل ہوا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری جنرل ای سی او کا لاہور سے ہونا خوشگوار ہے۔

اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد نے لاہور کی خوبصورتی، ثقافتی بحالی اور سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، وفد کے شرکا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو شاندار خطاطی کا نمونہ اور دیگر یادگاری سوونیئر پیش کئے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
  • سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
  • ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک
  • یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی
  • تنزانیہ میں 1977 سے برسر اقتدار پارٹی نے اپوزیشن جماعت کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دلوا دیا
  • فواد خان کی حمایت؛ سشمیتاسین کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا بھی عندیہ
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین