عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنمایاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائدکر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی،یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ پر فرد جرم عائدکردی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا، عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا،اے ٹی سی نے سماعت 27جنوری تک ملتوی کر دی۔
پاکستان، سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے، کیا کیا سہولیات ملیں گی؟جانیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ
ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کا ایک ڈرون جموں کے ستواری علاقے میں بھارتی ائر فورس(آئی اے ایف) کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ائربیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے میں آئی اے ایف کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈیفنس سکیورٹی کور (ڈی ایس سی) کا نائیک سریندر پال شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ستواری کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک سینئر افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا ایک ڈرون معمول کی پرواز کے دوران ایئر فورس اسٹیشن پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ڈی ایس سی کا نائیک سریندر پال شدید زخمی ہوا ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔