اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، آج ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی کیسز میں تاخیری حربہ ان کا وتیرہ ہے جس میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ایک بندے سے ڈاکہ زنی کرکے پیسے دوسرے بندے کو جمع کرائے گئے، کابینہ کے اندر بند لفافہ لے جانے کی کیا نوبت تھی؟ بند لفافے کو کابینہ میں لہرایا گیا اور اسے کابینہ سے منظور کرایا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک کی عوام کا پیسے کو ایک جرمانہ ادا کرنے کے لیے سریم کورٹ میں جمع کرایا گیا، کیا پاکستان کے ہر شہری کو یہ سہولت میسر ہے؟ ایک شخص کو یہ سہولت اس لیے میسر تھی کہ کیونکہ عمران خان کی اہلیہ اور پورے گینگ نے زمینیں لی اور پانچ، پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا کیس ہے، ایسی کرپشن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، معاف کیے جانے والے اربوں روپے سے عبدالقادر ٹرسٹ بنا، ایک پراپرٹی ٹائیکون سے سب چیزیں لی گئی اور پھر اس کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کے لیے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں کوئی پی ایچ ڈی اسکالرز پڑھ رہے ہیں، ایسے فراڈ ٹرسٹ میں کوئی کلاسسز نہیں ہورہی اور نہ ہی کوئی بچے پڑھ رہے ہیں، اس ٹرسٹ میں صرف نادار لوگوں کو تصویریں کھنچوانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا: عطا تارڑ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ میگا کرپشن کا سکینڈل ہے ایسے کرپشن سکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ 190 ملین پائونڈ اس لیے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا، اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ پیسہ پاکستان کے حوالے کیوں کیا؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ میں واحد لیڈر ہیں جو کہتے ہیں میرا کوئی سورس آف انکم نہیں ہے، پوری پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ عمران نیازی کا سورس آف انکم بتا دیں، ذریعہ آمدن نہیں تو لاہور میں پچیس کروڑ روپے کا گھر کیسے بن گیا؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک شخص کو 80 سے 90 ارب روپے کا فائدہ دیا گیا،  پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ سے بند لفافے کی منظوری دی گئی، کابینہ کے بند لفافے کے بعد جرمانہ سیٹل کرکے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اربوں روپے کمائے، انہوں نے اپنے دور میں ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔اسلام آباد میں پاک ترکیہ فرینڈ شپ ریڈیو میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے ماضی پر فخر نہیں کرسکتی وہ کبھی ترقی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، عطاء اللہ تارڑ
  • 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا، عطاءاللہ تارڑ
  • 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، عطاتارڑ
  • 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے: وزیر اطلاعات
  • بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا: عطا تارڑ
  • عمران سے ڈیل ہوگی نہ این آر او ملے گا، عطاتارڑ
  • عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، عطاتارڑ
  • عمران خان ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، کرپشن پر کوئی رعایت نہیں ملے گی: عطا تارڑ
  •  ملین پاؤنڈزتاریخ کا میگا اسکینڈل، پی ٹی آئی بتائے وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے، عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کی طویل تاریخ ہے،عطاءاللہ تارڑ