اسلام آباد :سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جا سکتا ہے؟۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی زیلی شق 2 کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل تھے۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے یہ معاملہ آئین کی تشریح کا ہے اور موجودہ آئینی انتظام کے تحت اس بینچ کو یہ اختیار حاصل نہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جاسکتا ہے؟ یہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے، آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا ہے، اس عدالت کے اندر الگ بینچ کیسے بنایا جاسکتا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کی آزادی اور اختیار کی شقوں سے متصادم ہے، ہم پہلے اس معاملے کو دیکھیں گے۔دوران سماعت وکیل صلاح الدین نے مقف اختیار کیا کہ عدالت سے دائرہ اختیار نہیں چھینا جاسکتا، مارشل لا دور میں جب آئین معطل تھا تو عدالت نے اس طرح کے اقدامات کو قبول نہیں کیا۔عدالت کے متوازی بنائے گئے ٹربیونلز کالعدم کیے گئے، جب بھی معاملہ دائرہ اختیار کا ہو تو عدالت نے سخت مزاحمتی کردار ادا  کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کا دفاع کیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے وکلا کو مکمل تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ سے دائرہ اختیار

پڑھیں:

26ویں آئینی ترمیم کےتحت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا

26ویں آئینی ترمیم کےتحت آئینی اور ریگولر بینچ ٹوٹ گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، کیس کو چلانے کیلئے نیا بینچ بنانا پڑے گا، کیس کی پیر کے لیے سماعت فکس کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس عرفان سعادت پہلے بینچ میں شامل تھے،پیر کو پہلے والا 3رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا،جائزہ ہوگاکہ آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچز سے تو اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ ہمیں تھوڑا وقت دے دیں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے،عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کرکےکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔    

متعلقہ مضامین

  • 26ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچز کےاختیار کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ملٹری ٹرائلز میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا. آئینی بینچ
  • سپریم کورٹ میں بینچوں کے دائرہ کارپر سماعت‘اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
  • کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ جسٹس منصور نے سوال اٹھا دیا
  • سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پرکیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • 26ویں آئینی ترمیم کےتحت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ: بینچز کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی
  • سپریم کورٹ کا 26ویں ترمیم کے بعد بینچزکے اختیارات سے متعلق کیس   سابق بینچ کے سامنے لگانے کا حکم 
  • آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کیس کی سنوائی کرنے والا بینچ تبدیل